سورة الانعام - آیت 111
وَلَوْ أَنَّنَا نَزَّلْنَا إِلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةَ وَكَلَّمَهُمُ الْمَوْتَىٰ وَحَشَرْنَا عَلَيْهِمْ كُلَّ شَيْءٍ قُبُلًا مَّا كَانُوا لِيُؤْمِنُوا إِلَّا أَن يَشَاءَ اللَّهُ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ يَجْهَلُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور اگر ہم ان کی طرف فرشتے بھی نازل کردیتے اور ان سے مردے کلام بھی کرتے اور ہر چیز کو ان کے سامنے لا اکٹھا کرتے تو بھی یہ ایمان [١١٣] لانے والے نہ تھے۔ مگر جس کے متعلق [١١٤] اللہ چاہتا۔ لیکن ان میں سے اکثر [١١٥] نادانی کی باتیں کرتے ہیں
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
49: یہ وہ باتیں ہیں جن کی وہ فرمائش کیا کرتے تھے۔ سورۃ فرقان (آیت نمبر 21) میں ان کا یہ مطالبہ 50: یعنی حقیقت تو یہ ہے کہ تمام معجزات کو دیکھ کر بھی یہ ایمان لانے والے نہیں ہیں۔ پھر بھی جو مطالبات کر رہے ہیں وہ محض جہالت پر مبنی ہیں۔