سورة الليل - آیت 11
وَمَا يُغْنِي عَنْهُ مَالُهُ إِذَا تَرَدَّىٰ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور جب وہ (جہنم کے) گڑھے میں گرے گا تو اس [٤] کا مال اس کے کسی کام نہ آئے گا
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٣) آیت ١٢ سے آخر سورۃ تک دونوں قسم کی مساعی کے نتائج بیان فرمائے ہیں۔ قرآن مجید کا عام اسلوب بیان یہ ہے کہ خدا کے ٹھہرائے قوانین واسباب سے جونتائج پیدا ہوتے ہیں انہیں براہ راست خدا کی طرف نسبت دیتا ہے مثلا یہ کہ جو لوگ سمجھ سے کام لینے کی جگہ اندھی تقلید کرنے لگتے ہیں رفتہ رفتہ ان کی عقلیں ماری جاتی ہیں قرآن اس حالت کو یوں تعبیر کرے گا کہ خدا نے ان کے دلوں پر مہرلگادی (ان کے راستے میں مشکلات پیدا کردیں) یعنی یہ صورت حال اللہ کے ٹھہرائے ہوئے قانون کا قدرتی نتیجہ ہے۔