سورة التكوير - آیت 1

إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

جب سورج لپیٹ [٢] لیا جائے گا

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تفسیر وتشریح۔ (١) الف۔ یہ سورۃ بھی مکی ہے اور مکہ کے ابتدائی دور کی تنزیلات سے ہے اس میں آخرت اور رسالت سے بحث کی ہے۔ (ب) قیامت کے پہلے مرحلہ میں جو انقلاب آئے گا ابتدائی آیات میں اس کی منظر کشی کی ہے پھر اس کے بعد کی آیات میں دوسرے مرحلے کا ذکر ہے جبکہ روحیں جسموں کے ساتھ جوڑدی جائیں گی نامہ اعمال کھولے جائیں گے اور انسان سے باز پرس ہوگی اور جنت ودوزخ کا منظر سامنے آجائے گا۔ (ج)۔ اس کے بعد آخر سورۃ میں رسالت کا تذکرہ ہے اور کفار مکہ کے اعتراضات کی تردید۔