سورة الإنسان - آیت 23

إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْآنَ تَنزِيلًا

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

(اے نبی!) ہم ہی نے یہ قرآن تھوڑا تھوڑا کرکے آپ [٢٧] پر نازل کیا ہے

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٦) آیت نمبر ٢٣ میں قرآن مجید کی حقانیت پرزور دیا ہے اور فرمایا کہ ان کفار کے کہنے پر آپ قرآن مجید کی تبلیغ کو ترک نہ کریں بلکہ صبح وشم اللہ کا ذکر کیجئے اور رات کو اللہ کے سامنے سجدہ ریز رہیے۔