سورة القيامة - آیت 25
تَظُنُّ أَن يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور سمجھتے ہوں گے کہ ان کے ساتھ کمر توڑ برتاؤ [١٥] ہوگا۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٥) انسان چونکہ فسق وفجور کی کھلی چھٹی چاہتا ہے اور ان اخلاقی پابندیوں سے بچنا چاہتا ہے جو آخرت کو ماننے سے لازم آتی ہیں اس لیے وہ آخرت کا انکار کرتا ہے۔