سورة المعارج - آیت 1

سَأَلَ سَائِلٌ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

کسی طلب کرنے والے نے اس عذاب کا مطالبہ کیا جو واقع ہو کے رہے گا

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٢) حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ نضر بن حارث بن کلدہ نے عذاب کا سوال کیا تھا اور کہا تھا، اللھم ان کان ھو حق من عندک فامطر علینا حجارۃ من السماء او اتنا بعذاب الیم۔