سورة الممتحنة - آیت 13

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ قَدْ يَئِسُوا مِنَ الْآخِرَةِ كَمَا يَئِسَ الْكُفَّارُ مِنْ أَصْحَابِ الْقُبُورِ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اے ایمان والو! ایسے لوگوں کو دوست نہ بناؤ جن پر اللہ کا غضب [٣٠] ہوا، وہ تو آخرت سے ایسے ہی مایوس ہیں جیسے کافر اہل قبور [٣١] سے مایوس ہیں۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٣) سورۃ کے آخر میں اسی مضمون کو دہرایا ہے جس سے سورۃ کی ابتداء ہوئی تھی کہ کفار سے کسی قسم کا تعلق نہ رکھو، یہ لوگ آخرت کے منکر ہیں جیسا کہ اصحاب قبور کے دوبارہ زندہ ہونے سے کفار بالکل مایوس ہیں۔