سورة الحديد - آیت 1
سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
آسمانوں اور زمین میں جو مخلوق ہے، اللہ کی تسبیح کر رہی [١] ہے اور وہ غالب ہے، حکمت والا [٢] ہے
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تفسیر وتشریح (١) یہ سورۃ مدنی ہے غالبا جنگ احد اور حدیبیہ کے درمیانی دو میں نازل ہوئی ہے اور اس اعتبار سے اس کا زمانہ نزول، ٤، ٥ ہجری قرار دیا جاسکتا ہے یہ دور چونکہ جہاد کا دور تھا اور جاہلیت اور اسلام کے مابین فیصلہ کن ٹکر ہورہی تھی اس لیے خصوصیت کے ساتھ اس سورۃ میں مالی، قربانیوں پر زور دیا گیا ہے۔