سورة ق - آیت 15
أَفَعَيِينَا بِالْخَلْقِ الْأَوَّلِ ۚ بَلْ هُمْ فِي لَبْسٍ مِّنْ خَلْقٍ جَدِيدٍ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
کیا ہم پہلی بار پیدا کرنے سے تھک گئے ہیں؟ بلکہ (اصل بات یہ ہے کہ) یہ لوگ از سر نو پیدائش کے متعلق شک [١٧] میں پڑے ہوئے ہیں
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٥)۔ آیت ١٥ میں آخرت کے ثبوت پر عقلی استدلال کیا ہے۔