سورة ق - آیت 14
وَأَصْحَابُ الْأَيْكَةِ وَقَوْمُ تُبَّعٍ ۚ كُلٌّ كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِيدِ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور بن کے رہنے والوں اور تبع [١٤] کی قوم نے بھی۔ ہر ایک نے رسولوں [١٥] کو جھٹلایا تو ان پر میرا وعدہ عذاب [١٦] پورا ہو کر رہا
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٤)۔ آیت ١٢ سے آخرت کے امکان پر تاریخی استدلال ہے عرب اور اس کے گرد وپیش کی قوموں کے تاریخی انجام کو بطور دلیل پیش کیا ہے کہ آخرت کا عقیدہ عین حقیقت کے مطابق ہے کیونکہ اس کے منکرین میں ایسا اخلاقی بگاڑ پیدا ہوا کہ وہ بالاآخر تباہ وبرباد ہوگئے۔