سورة الأحقاف - آیت 14
أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ خَالِدِينَ فِيهَا جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
یہی لوگ اہل جنت ہیں جو اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ یہ ان کے اعمال کا بدلہ ہے جو وہ کرتے رہے۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٣) نجات کے لیے ایک مرتبہ کا اقرار کافی نہیں بلکہ اقرار کے بعد استقامت بھی شرط ہے : ” ہمیشہ دو ہی خیال دماغوں میں پیدا ہوئے بعض نے سمجھا کہ کچھ نہیں کرسکیں گے اور بعض نے خیال کیا کہ چاہیں گے تو سب کچھ کرلیں گے۔ پہلے خیال کا نتیجہ یہی نکلا کہ کچھ نہ ہوا دوسرے نے چٹیل میدانوں کو ایوان ومحل، ویران جنگلوں کو آباد شاداب، غلاموں کو آزاد ایک گڈریے کو صاحب تاج وتخت اور ایک مردہ قوم کو زندہ قائم کردیا، البتہ استقامت شرط راہ اور دلیل وصول بارگاہ ہے“۔