سورة فصلت - آیت 16

فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا صَرْصَرًا فِي أَيَّامٍ نَّحِسَاتٍ لِّنُذِيقَهُمْ عَذَابَ الْخِزْيِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۖ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَخْزَىٰ ۖ وَهُمْ لَا يُنصَرُونَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

پھر ہم نے ان پر چند منحوس [١٩] دنوں میں سناٹے کی آندھی چھوڑ دی [٢٠] تاکہ ہم انہیں دنیا میں ہی رسوائی کا عذاب چکھائیں اور جو آخرت کا عذاب ہے وہ تو اور زیادہ رسوا کرنے والا ہے۔ اور انہیں کہیں سے مدد بھی نہ ملے گی

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٣) قوم عاد کو طوفانی ہوا سے ہلاک کردیا گیا جو مسلسل سات رات اور آٹھ دن چلتی رہی اور لوگوں کو اٹھاکر زمین پر اس طرح پچھاڑ دیا جیسے کھجور کے کھوکھلے تنے گرے پڑے ہوں۔