سورة الصافات - آیت 5
رَّبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ الْمَشَارِقِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جو آسمانوں اور زمین کا پروردگار ہے اور ان چیزوں کا بھی جو ان دونوں کے درمیان ہیں اور مشرقوں [٣] کا بھی پروردگار ہے
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٢) شروع سورۃ میں اس حقیقت کا اظہار کیا ہے کہ جو اس کائنات کا خالق ومالک ہے وہی اصل معبود ہے یہ نہیں ہوسکتا کہ خالق ومالک اور مربی تو کوئی اور ہستی ہو، اور الہ (مستحق عبادت) کوئی اور ہو۔