وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائِكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً ۖ قَالُوا أَتَجْعَلُ فِيهَا مَن يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ ۖ قَالَ إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ
اور (اے پیغمبرﷺ! اس وقت کا تصور کرو) جب آپ ﷺکے رب نے فرشتوں سے کہا [٣٨] کہ : ''میں زمین میں ایک خلیفہ [٣٩] بنانے والا ہوں۔'' تو وہ کہنے لگے۔''کیا تو اس میں ایسے شخص کو خلیفہ بنائے گا جو اس میں فساد مچائے گا اور (ایک دوسرے کے) خون بہائے گا۔[٤٠] جبکہ ہم تیری حمد و ثنا کے ساتھ تسبیح وتقدیس بھی کر رہے ہیں۔''[٤١] اللہ تعالیٰ نے انہیں جواب دیا کہ ''جو کچھ میں جانتا ہوں [٤٢] وہ تم نہیں جانتے۔''
انسان کا زمین میں خدا کا خلیفہ ہونا، نوع انسانی کی معنوی تکمیل، آدم (علیہ السلام) کا ظہور اور قوموں کی ہدایت و ضلالت کی ابتدا