سورة يس - آیت 48

وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَٰذَا الْوَعْدُ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

نیز وہ کہتے ہیں کہ : ''اگر تم سچے ہو تو یہ وعدہ (قیامت) کب پورا ہوگا ؟''

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(١٠) دلائل توحید کے بعد اب آخرت کا بیان شروع ہورہا ہے پہلے آخرت کا منظر پیش کیا ہے اور اس کے بعد آخر سورۃ میں اس کے دلائل ذکر کیے ہیں جو آیت، اولم یرو، سے شروع ہوتے ہیں۔