سورة الروم - آیت 38
فَآتِ ذَا الْقُرْبَىٰ حَقَّهُ وَالْمِسْكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ ۚ ذَٰلِكَ خَيْرٌ لِّلَّذِينَ يُرِيدُونَ وَجْهَ اللَّهِ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
(اے مسلمانو!) اپنے قرابت والے کو' مسکین [٤٢] اور مسافر کو اس کا حق دو۔ یہ بات ان لوگوں کے لئے بہتر ہے جو اللہ کی رضا چاہتے ہیں اور یہی لوگ کامیاب [٤٣] ہوں گے۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٩) آیت نمبر ٣٨ میں مسلمانوں کو حقوق معاشرہ کی طرف متوجہ کیا کہ جب یہ سب نعمتیں اللہ کی دی ہوئی ہیں تو تمہیں چاہیے کہ اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے قرابت داروں، مساکین اور مسافروں کے حقوق ادا کرو اور سود سے دولت کی افزائش نہیں ہوتی بلکہ زکوۃ ایک ایسا عمل ہے جس سے آخرت میں انسان کو دوہرا اجر ملے گا، اس کے بعد پھر سلسلہ کلام توحید وآخرت کی طرف پھر گیا ہے۔