سورة العنكبوت - آیت 38

وَعَادًا وَثَمُودَ وَقَد تَّبَيَّنَ لَكُم مِّن مَّسَاكِنِهِمْ ۖ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَانُ أَعْمَالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِيلِ وَكَانُوا مُسْتَبْصِرِينَ

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

اور قوم عاد اور ثمود ( کو بھی ہم نے ہلاک کردیا) اور یہ بات تمہیں ان کی رہائش گاہوں سے واضح [٥٨] ہوچکی ہے۔ شیطان نے انھیں ان کے کرتوت بڑے خوشنما کرکے دکھائے تھے اور انھیں راہ حق سے برگشتہ کردیا تھا حالانکہ وہ بڑے سمجھ دار [٥٩] لوگ تھے۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(١٢) عاد وثمود جن علاقوں میں آباد تھے ان سے عرب بخوبی واقف تھے اور ان کی آبادیوں کے آثار تجارتی قافلوں کو تجارتی شاہراہ سے نظر آتے تھے اس لیے قرآن نے قدتبین لکم من مساکنھم، فرمایا ہے۔