وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَجَعَلْنَا فِي ذُرِّيَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَالْكِتَابَ وَآتَيْنَاهُ أَجْرَهُ فِي الدُّنْيَا ۖ وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّالِحِينَ
اور ہم نے انھیں اسحاق اور (اسحاق سے) یعقوب عطا کیے اور انہی کی اولاد میں نبوت [٤٢] اور کتاب رکھ دی۔ اور ہم نے دنیا میں بھی انھیں اجر عطا کیا اور آخرت [٤٣] میں وہ یقینا صالح لوگوں سے ہوں گے۔
(٩) حضرت ابراہیم جب وہاں سے کل کر فسلطین میں مقیم ہوئے تو اللہ نے ان کی نسل میں خیروبرکت کی اور حضرت عیسیٰ تک نبوت و کتاب کاسلسلہ حضرت اسحق کی اولاد میں جاری رہا، جو بنی اسرائیل کے لقب سے مشہور ہوئے اور اس سرزمین پر حکمرانی بھی کرتے رہے صرف مدیانی شاخ میں حضرت شعیب مبعوث ہوئے اور اسماعیلی شاخ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے علاوہ کوئی نبی نہیں آیا۔ معلوم ہوا کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک نبوت ورسالت کاسلسلہ حضرت ابراہیم کی نسل میں قائم رہا، الغرض دنیاکوان چالیس صدیوں میں جو بھی ہدایت کی روشنی میسر آئی وہ اسی ایک انسان اور ان کی اولاد کی بدولت میسر آئی ہے آخرت میں جواجرعظیم ان کو ملے گا وہ بے حساب ہوگا۔