سورة العنكبوت - آیت 16

وَإِبْرَاهِيمَ إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاتَّقُوهُ ۖ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور ابراہیم (کا واقعہ یاد کرو) جب اس نے اپنی قوم سے کہا کہ اللہ کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو۔ اگر تم جانو تو یہی بات تمہارے لئے بہتر ہے۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٨) حضرت نوح کے بعد حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی دعوت کا ذکر ہے قول وعمل سے بت پرستی کے خلاف جہاد کیا، مگر قوم بجائے اس کے کہ ان کے دلائل پر غور کرتی، اس نے حضرت ابراہیم کی مخالفت شروع کردی اور بالآخر دلائل سے عاجز آکر حضرت ابراہیم کو آگ میں زندہ جلادینے کا فیصلہ کرلیا۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کے سارے منصوبے خاک میں ملادیے اور حضرت ابراہیم وہاں سے زندہ وسلامت نکل کرکنعان چلے گئے، ان کے ساتھ ان کے بھتیجے حضرت لوط (علیہ السلام) بھی تھے جیسا کہ سورۃ ہود میں گزر چکا ہے۔