سورة العنكبوت - آیت 11

وَلَيَعْلَمَنَّ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَيَعْلَمَنَّ الْمُنَافِقِينَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور اللہ تعالیٰ ضرور یہ دیکھ [١٩] کے رہے گا کہ ایمان والے کون ہیں اور منافق کون؟

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٣) مکی دور میں بھی کچھ کمزور ایمان لوگ تھے جو کفار کی سختی کے سامنے گھٹنے ٹیک رہے تھے اور دعوت توحید سے دست بردار ہونے کو تیار تھے ایسے ہی لوگوں کو آیت نمبر ١١ میں منافقین کہا گیا ہے جو دنیوی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے مسلمانوں کے سامنے زبانی اعتراف تو کرتے مگر راۃ حق میں کوئی مصیبت اٹھانے کے لیے تیار نہ ہوتے۔