سورة القصص - آیت 83
تِلْكَ الدَّارُ الْآخِرَةُ نَجْعَلُهَا لِلَّذِينَ لَا يُرِيدُونَ عُلُوًّا فِي الْأَرْضِ وَلَا فَسَادًا ۚ وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یہ آخرت کا گھر تو ہم ان لوگوں کے لئے مخصوص کردیتے ہیں جو زمین میں بڑائی [١١٢] یا فساد [١١٣] نہیں چاہتے اور (بہتر) انجام تو پرہیزگاروں کے لئے ہے۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٢٠) جو شخص دنیا میں جبر واستبداد پھیلانا چاہتا ہے تو وہ مفسد ہے اس کے اعمال مفسدانہ ہیں۔