سورة الفرقان - آیت 70

إِلَّا مَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَٰئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ ۗ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَّحِيمًا

ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب

ہاں جو شخص توبہ کرلے اور ایمان [٨٧] لے آئے اور نیک عمل کرے تو ایسے لوگوں کی برائیوں کو اللہ تعالیٰ نیکیوں سے بدل دے گا اور اللہ بہت بخشنے والا، رحم کرنے والا ہے۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(١٧)۔ عمل صالح انسان کے دل کو سنوارتا ہے اس لیے پچھلے گناہوں کاجوداغ دل میں ہوتا ہے اسے بھی مٹا دیتا ہے خدا گناہوں کی ناکام زندگی، نیکی کی سعید وکامیاب زندگی سے بدل دیتا ہے، مثلا حضرت عمر جب تلوار لے کر نبی کے قتل کے لیے چلے تو یہ تلوار کسی مفسدانہ نظر آتی ہوگی مگر اب اس کے ہر جوہر میں ایمان واصلاح کے جلوے چمکتے ہوئے نظر آتے ہیں تو کیا یہ نیکی کو بدی سے بدل دینا نہیں؟۔