سورة المؤمنون - آیت 53

فَتَقَطَّعُوا أَمْرَهُم بَيْنَهُمْ زُبُرًا ۖ كُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

پھر لوگوں نے اپنے (دین کے) کام کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کرلیا [٥٧]۔ ہر گروہ کے پاس جو کچھ ہے وہ اس میں مگن ہے۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

غور کرو، آیت (٥٣) میں کل حزب فرمایا کل امۃ نہیں فرمایا۔ کیونکہ قرآن کے نزدیک نوع انسانی کی امت ایک ہی ہے۔ ایک سے دو نہیں ہوسکتی۔ یہ تفرقے جو لوگوں نے گمراہ ہو کر پیدا کرلیے ہیں، حزب ہیں یعنی جتھے ہیں۔ امت نہیں۔