سورة طه - آیت 17

وَمَا تِلْكَ بِيَمِينِكَ يَا مُوسَىٰ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور اے موسیٰ ! یہ تمہارے داہنے [١٣] ہاتھ میں کیا ہے؟

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

لاٹھی کے سانپ بننے ہتھیلی کے چمک اٹھنے اور ہارون کے وزیر و شریک ہونے کا ذکر تورات میں بھی ہے (خروج : ٤) نیز یہ کہ خدا نے فرمایا اب تو جا، میں تجھے فرعون کے پاس بھیجتا ہوں۔ (خروج : ١٠: ٣) رب اشرح لی صدری۔ کی تشریح سورۃ الم نشرح میں ملے گی۔