سورة الاعراف - آیت 200
وَإِمَّا يَنزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطَانِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ ۚ إِنَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اور اگر کبھی شیطان آپ کو اکسائے [١٩٨] تو اللہ سے پناہ مانگئے۔ وہ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(١) قرآن کا یہ عام اسلوب بیان یاد رہے کہ خطاب پیغمبر سے ہوتا ہے اور مقصود اس کے پیرو ہوتے ہیں۔ چنانچہ بعد کی آیات نے یہ بات واضح کردی ہے۔