سورة الاعراف - آیت 12
قَالَ مَا مَنَعَكَ أَلَّا تَسْجُدَ إِذْ أَمَرْتُكَ ۖ قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِّنْهُ خَلَقْتَنِي مِن نَّارٍ وَخَلَقْتَهُ مِن طِينٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
اللہ تعالیٰ نے اس سے پوچھا : ''جب میں نے تجھے سجدہ کرنے کا حکم دیا تھا تو پھر کس بات نے تجھے سجدہ کرنے سے روک دیا ؟'' کہنے لگا'': میں آدم سے بہتر ہوں کیونکہ تو نے مجھے تو آگ [١١] سے پیدا کیا ہے اور اسے مٹی سے
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف2) شیطان کا یہ استدلال اس لئے صحیح نہیں کہ عزت وشرف خدا کی اطاعت وفرمانبرداری میں ہے اصل ومبنی کے لحاظ سے نہیں ، آدم (علیہ السلام) اس لئے احترام وفضیلت کا مستحق ہے کہ اس نے عہد الست کا جواب لبیک و بلی سے دیا ، اور شیطان اس لئے راندہ درگاہ رب جلیل ہے کہ اس نے اللہ کی اطاعت سے منہ موڑا ۔