سورة الاعراف - آیت 9
وَمَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ فَأُولَٰئِكَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنفُسَهُم بِمَا كَانُوا بِآيَاتِنَا يَظْلِمُونَ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
اور جن کے پلڑے ہلکے [٧] ہوئے تو یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو خسارہ میں ڈالا۔ کیونکہ وہ ہماری آیتوں سے ناانصافی کیا کرتے تھے
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
وزن اعمال : (ف ١) اعمال کا وزن ضرور ہوگا وہ لوگ جن کے نیک اعمال زیادہ ہوں گے بخشش ورحمت کے سزاوار ہوں گے ، اور جن کے اعمال میزان پر پورے نہ اتریں گے ، گھاٹے اور ٹوٹے میں رہیں گے مگر اعمال کے وزن کی صورت کیا ہوگی ہمیں یہ نہیں بتلایا گیا ، کیونکہ اس کا تعلق عالم غیب سے ہے ، البتہ مکافات عمل کے اصول کے مطابق ہمیں یقین ہے کہ محاسبہ قطعی ہوگا ، اور پورے پورے انداز سے ہوگا ۔ حل لغات : مکنکم : مصدر تمکن ثبات ، قرار ۔