سورة الانعام - آیت 87

وَمِنْ آبَائِهِمْ وَذُرِّيَّاتِهِمْ وَإِخْوَانِهِمْ ۖ وَاجْتَبَيْنَاهُمْ وَهَدَيْنَاهُمْ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور ان کے آباؤ اجداد، ان کی اولاد اور ان کے بھائیوں میں سے بھی بعض کو ہم نے منتخب کرلیا تھا اور سیدھی [٨٨] راہ کی طرف رہنمائی کی تھی

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف1) ان آیات میں توحید کے علمبرداروں کی ایک مختصر سی فہرست پیش کی ہے اور بتایا ہے ، کہ ان کے تمام فضائل ان کی ساری بزرگیاں محض اس وجہ سے تھیں ، کہ یہ لوگ موحد تھے خدا کے پرستار تھے ، صراط مستقیم پر گامزن تھے ، صداقت ، اور سچائی کے رہ سپار تھے ، ورنہ شرک اور بت پرستی اعمال کر ضائع کردیتی ہے ۔ ” اللھم اغفر لکاتیبہ ولمن سعی فیہ ولوالد یھم اجمعین ، امین “۔