سورة المآئدہ - آیت 114
قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا أَنزِلْ عَلَيْنَا مَائِدَةً مِّنَ السَّمَاءِ تَكُونُ لَنَا عِيدًا لِّأَوَّلِنَا وَآخِرِنَا وَآيَةً مِّنكَ ۖ وَارْزُقْنَا وَأَنتَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
چنانچہ عیسیٰ نے دعا کی :''اے اللہ ! ہمارے پروردگار! ہم پر آسمان سے خوان نعمت نازل فرما جو ہمارے [١٦٤] پہلوں اور پچھلوں سب کے لیے خوشی کا موقع ہو اور تیری طرف سے معجزہ ہو۔ تو تو سب سے بہتر رزق دینے والا ہے''
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : مَائِدَةً: خوان ، مید سے مشتق ہے ، یعنی حرکت میں رہنے والی چیز خوان مختلف مہانوں کے پیش کیا جاتا ہے ، اس لئے مائدہ کہا جاتا ہے ۔ عِيدًا: جشن ، یوم مسرت ۔