وَقَدْ نَزَّلَ عَلَيْكُمْ فِي الْكِتَابِ أَنْ إِذَا سَمِعْتُمْ آيَاتِ اللَّهِ يُكْفَرُ بِهَا وَيُسْتَهْزَأُ بِهَا فَلَا تَقْعُدُوا مَعَهُمْ حَتَّىٰ يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ ۚ إِنَّكُمْ إِذًا مِّثْلُهُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ جَامِعُ الْمُنَافِقِينَ وَالْكَافِرِينَ فِي جَهَنَّمَ جَمِيعًا
اللہ تعالیٰ اپنی کتاب میں یہ حکم پہلے نازل [١٨٦] کرچکا ہے کہ جب تم سنو کہ آیات الٰہی کا انکار کیا جارہا ہے اور ان کا مذاق اڑایا جارہا ہے تو وہاں ان کے ساتھ مت بیٹھو تاآنکہ یہ لوگ کسی دوسری بات میں نہ لگ جائیں، ورنہ تم بھی اس وقت انہی جیسے ہوجاؤ گے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ منافقوں اور کافروں کو جہنم میں جمع کرنے والا ہے
(ف2) نزول قرآن کے وقت کفر ونفاق کے جمگھٹے ہوتے ، لوگ چھوٹے چھوٹے گرہوں میں بٹ بٹ کر مذاق واستہزاء کی محفلیں جماتے اور ان میں پیغمبر خدا (ﷺ) اور اللہ کی آیات پر پھبتیاں سوجھتیں مقصد یہ ہوتا کہ عام مسلمانوں کے دلوں میں قرآن اور صاحب قرآن کے متعلق کوئی عقیدت باقی نہ رہے ۔ اور ان کے جذبہ حمیت وعصبیت کو ٹھیس لگائی جائے ۔ اس آیت میں بتایا ہے کہ جب اس قسم کے مواقع ہوں تو تم بھٹک جاؤ اور شرک اختیار نہ کرو ‘ ورنہ تم بھی ایسے ہی ہوجاؤ گے ۔ قاعدہ ہے جب کثرت سے کسی عقیدے کے متعلق اعتراضات وملامتیں سنی جائیں تو دل میں اس کے لئے کوئی وقعت نہیں رہتی اور یہ مداہنت آہستہ آہستہ ارتداد تک پہنچا کے رہتی ہے ۔ اس لئے عوام کے لئے احتراز ضروری ہے کہ جو چپکے بیٹھے رہتے ہیں ، اور مدافعت پر قادر نہیں ہوتے ، مگر وہ جو صاحب علم وحمیت ہیں اور ان کے نفاق وکفر کا دندان شکن جواب دے سکتے ہیں اور دیتے ہیں اس سے مستثنی ہیں کیونکہ اسلام تحقیق وتنقید سے نہیں گھبراتا بلکہ وہ چاہتا ہے کہ عوام کا ایمان محفوط رہے اور وہ نہ جانتے ہوئے سادگی سے بدعقیدگی کا شکار نہ ہوجائیں خواص کے لئے اجازت ہے کہ جہاں چاہیں جائیں اور اسلام کے معارف کی اشاعت کریں ۔ حل لغات : يَخُوضُوا: مصدر خوض ۔ غور فکر بحث وتمحیص ۔