سورة العلق - آیت 5
عَلَّمَ الْإِنسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
انسان کو وہ کچھ سکھادیا [٦] جو وہ نہیں جانتا تھا۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ان پانچ آیتوں میں جو سب سے پہلے نازل ہوئیں ۔ یہ بتایا گیا ہے کہ علم کا حصول ایک مذہبی اور دینی فریضہ ہے اور پیغمبر کو جس بات کی اولاً تلقین کی جاتی ہے ، وہ یہی ہے کہ اقرا ۔ ہاں یہ حلم اس نہج سے ہو کہ خالق کی طرف راہنمائی کرے ۔ گمراہی اور ضلات کو نہ پھیلائے *۔