سورة النسآء - آیت 112

وَمَن يَكْسِبْ خَطِيئَةً أَوْ إِثْمًا ثُمَّ يَرْمِ بِهِ بَرِيئًا فَقَدِ احْتَمَلَ بُهْتَانًا وَإِثْمًا مُّبِينًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور جو شخص کوئی خطا یا گناہ کا کام تو خود کرے پھر اسے کسی بے گناہ کے ذمہ تھوپ دے اس نے بہتان اور صریح گناہ [١٥٠] کا بار اپنے اوپر لاد لیا

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف2) اس آیت میں اتہام کے متعلق فرمایا ہے کہ کھلا گناہ ہے ۔ حل لغات : يَرْمِ: باب رمی یرمی ، مصدر رمی ، معنی پھینکنا ۔ ڈالنا ۔