سورة عبس - آیت 41
تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
(اور) سیاہی چھا رہی [٢٢] ہوگی
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 1: جن پر گردوغبارچھارہا ہوگا ۔ موخر الذکر وہ ہوا آگے جنہوں نے دنیا میں اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا انکار کیا اور ساری زندگی فسق وفجور میں گزاردی *۔ حل لغات :۔ ابا ۔ چارہ ۔ بھوسی ۔ گھاس *۔ الصاخۃ ۔ نفخہ ثانیہ جس کی وجہ سے ایک شور ہوگا * قترۃ ۔ ندامت وحسرت کی سیاہی *۔