سورة عبس - آیت 14
مَّرْفُوعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
جو بلند مقام پر رکھے ہیں [٨] اور پاکیزہ ہیں
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 2) ﴿صُحُفٍ مُكَرَّمَةٍ ﴾سے مراد اوراق قرآن ہیں جو عنداللہ مکرم ہیں اور رفعت اور پاکیزگی میں ممتاز ہیں ۔ اور ﴿بِأَيْدِي سَفَرَةٍ ﴾سے مقصود صحابہ ہیں جن کے بزرگ اور مقدس ہاتھوں میں ان کی کتابت ہوئی اور جن کی مساعی سے یہ کتاب حکیم ساری دنیا میں اشاعت پذیر ہوئی ۔