سورة المرسلات - آیت 41
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي ظِلَالٍ وَعُيُونٍ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
پرہیزگار [٢٤] (اس دن) سایوں اور چشموں میں ہوں گے
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 1: جہنم کی تفصیلات کے بعد ضروری تھا ۔ کہ پاکبازوں کو بشارت سنائی جائے ۔ چنانچہ فرمایا ۔ کہ اہل تقویٰ کے لئے جو سائے ہیں ۔ وہ ٹھنڈے اور رحمت کے سائے ہیں ۔ وہ میٹھے اور شیریں چشموں میں ہوں گے ۔ ان کو ہر نوع کے مرغوب میوے ملیں گے ۔ اور کہا جائیگا ۔ کہ چونکہ تم نے دنیا میں اپنی خواہشات کے خلاف ہمارے دین کا ساتھ دیا ہے ۔ اور نیک زندگی بسر کی ہے ۔ اس لئے تمہاری خواہشات کو یہاں ملحوظ رکھا جائے گا ۔ تمہیں اجازت ہے ۔ کہ اس باغ میں رہو سہو اور جو چاہو کھاؤ پیو *۔ حل لغات :۔ کید ۔ مکر اور تدبیر * عیون ۔ جمع عین * ھدایتا ۔ خوش گواری کے ساتھ *۔