سورة المرسلات - آیت 23
فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ الْقَادِرُونَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
پھر ہم نے اندازہ [١٤] مقرر کیا تو ہم کیا ہی اچھا اندازہ کرنے والے ہیں
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 3) انسان کی توجہ کو اس کی پیدائش کی طرف منعطف کیا ہے کہ دیکھوہم نے کیونکر حقیروذلیل قطرہ آب سے تمہیں پیدا کیا ۔ غرض یہ ہے کہ ایک طرف تو یہ معلوم ہو کہ حضرت انسان قدروقیمت کے لحاظ سے کس اعزاز اور فخر کا استحقاق رکھتا ہے ۔ اور دوسری جانب یہ معلوم ہو کہ خدا کتناحلیم اور کس درجہ حکیم ودانا ہے کہ پانی کے ایک قطرہ سے انسان جیسے اشرف المخلوق وجود کو پیدا کیا ہے ۔