سورة المرسلات - آیت 21

فَجَعَلْنَاهُ فِي قَرَارٍ مَّكِينٍ

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

پھر اسے ایک محفوظ جگہ میں ٹھہرائے [١٢] رکھا

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: قَرَارٍ مَكِينٍ۔ یعنی عورت کا رحم ۔ یہ قرآن کی لطافت بیان ہے کہ وہ نازک سے نازک مسائل کی تشریح میں بھی ان چیزوں کا اس طرح سے نام نہیں لیتا جن کا اثر انسان کے اخلاقی حس پر پڑتا ہے ۔ اور یہ ایسی خصوصیت ہے جو دنیا کی کسی الہامی کتاب میں نہیں پائی جاتی ۔