سورة المرسلات - آیت 18
كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ہم مجرموں سے ایسا ہی برتاؤ کیا کرتے ہیں
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 2) اس قانون مکافات کا ذکر ہے جو اس دنیا میں جاری وساری ہے ۔ اور وہ یہ ہے کہ گو افراد کو تو برے اور اچھے عمل کی آزادی حاصل ہے مگر جب پوری قوم بدکار ہوجائے اس وقت ان کو گوارا نہیں کیا جاتا ۔ اس وقت اللہ کا قانون حرکت میں آتا ہے اور زندگی کے حق سے ان کو محروم کردیتا ہے ۔ اسی لئے فرمایا کہ پہلوں کو دیکھو کہ ان کو ان کے اعمال کی کیا سزا ملی پھر پچھلے کیوں اپنی سرکشی اور بداعمال پر نازاں ہیں ؟ جانتے نہیں کہ ہم ان کو بھی پہلوں کے ساتھ ملا دینگے کیونکہ مجرموں کے متعلق ہمارا یہی طے شدہ طریق ہے۔