سورة الإنسان - آیت 31
يُدْخِلُ مَن يَشَاءُ فِي رَحْمَتِهِ ۚ وَالظَّالِمِينَ أَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
وہ جسے چاہے اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے اور ظالموں کے لیے اس نے دردناک عذاب [٣٤] تیار کر رکھا ہے۔
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 1: وہ علیم وحکیم خدا ہے ۔ جس کو پسند کرتے ۔ اپنی آغوش رحمت میں لے لے ! اور ظالموں کے لئے جو کہ ان حقائق کے منکر ہیں ۔ اس نے درد ناک عذاب تیار کیا ہے *