سورة الإنسان - آیت 21

عَالِيَهُمْ ثِيَابُ سُندُسٍ خُضْرٌ وَإِسْتَبْرَقٌ ۖ وَحُلُّوا أَسَاوِرَ مِن فِضَّةٍ وَسَقَاهُمْ رَبُّهُمْ شَرَابًا طَهُورًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اس پر باریک ریشم اور گاڑھے ریشم کے لباس ہوں گے اور انہیں چاندی کے کنگن پہنائے [٢٤] جائیں گے اور ان کا پروردگار انہیں نہایت صاف ستھرے مشروب [٢٥] پلائے گا

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: شَرَابًا طَهُورًا۔ ایسی شراب جو اپنے اوصاف کے اعتبار سے پاکیزہ ہو ۔ جوذوق و وجدان کو بیدار کرے ۔ مگر دماغ وقلب پر قبضہ نہ لے اور بےہودہ گوئی پرآمادہ نہ کرے۔