إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللَّهِ لَا نُرِيدُ مِنكُمْ جَزَاءً وَلَا شُكُورًا
(اور انہیں کہتے ہیں کہ) ہم تمہیں صرف اللہ کی رضا کی خاطر کھلاتے ہیں ہم تم سے نہ کوئی بدلہ چاہتے [١٢] ہیں اور نہ شکریہ
جنت کے کون مستحق ہیں ؟ (ف 1) کافور کی آمیزش کے معنی یہ ہیں کہ شراب کی ترشی اور سفیدی کافور کی طرح ہوگی اور یا یہ ایک مخصوص چشمہ کا نام ہے ۔ بہرحال غرض یہ ہے کہ نیک اور ابرار لوگ جنہوں نے اپنے فرائض کو باحسن وجوہ ادا کیا ہے ۔ جو یوم الحساب کی سختیوں سے خائف رہے ہیں اور جن کے دل میں بنی نوع کے لئے جذبات محبت اور ہمدردی موجزن رہے ہیں ۔ جنہوں نےازراہ اخلاص مسکینوں ، یتیموں اور اسیروں کو کھانا کھلایا ہے ۔ آج ان نعمتوں کا استحقاق رکھتے ہیں ان کے لئے چشمہ کافور کی شراب ہے جنت اور باغ ہے زیبا اور قاقم ہے ریشم اور پورنبان ہے ۔ یہ مسہریوں پر عزت اور وقار سے متمکن ہیں ۔