يَا أَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ
اے (محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) !) جو کمبل اوڑھے سو رہے ہو
سورۃ المدثر (ف 1) دثار نبوت سے انسان کو تبلیغ واشاعت کے لئے ابھارا ہے ۔ اور کہا ہے کہ اٹھئے ! اور لوگوں کو آگاہ کیجئے ۔ ربوبیت کے تخیل کی شرک اور بت پرستی سے تذلیل ہورہی ہے ۔ آپ اس کو قول وعمل کے ساتھ بلند کیجئے دل کو پاکیزہ بنائیے اور فکروخیال کی ہر نجات کو جھٹلا دیجئے ۔ اور ان فرائض کو اس طرح خلوص کے ساتھ ادا کیجئے کہ ان لوگوں کو ممنون کرکے مال ودولت میں فراوانی کرنا مقصود نہ ہو بلکہ محض اپنے فرض منصبی سے عہدہ برآہونا ہو ۔ گویا مبلغ حق وصداقت کے لئے پانچ چیزوں کا ہونا ضروری ہے ۔ اولاقیام واستعذاف ثانیا اعلاء کلمۃ اللہ کا جذبہ ثالثا قلب کی پاکیزگی اور رابعا برائی کی باتوں سے کاملا احتراز اور خامسا خلوص ۔ حل لغات : الْمُدَّثِّرُ۔ کپڑے میں لپٹنے والے ۔ وثار نبوت کا حامل۔