سورة الجن - آیت 18

وَأَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلَّهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا

ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی

اور یہ کہ مسجدیں [١٦] اللہ کے لیے ہیں لہٰذا اللہ کے ساتھ کسی اور کو مت پکارو

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 2) یعنی مسجدیں صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لئے مختص ہیں ۔ ان میں اللہ کے سوا دوسروں کو پکارنا درست نہیں ہے ۔ مسجد کے معنی بعض اہل سنت کے نزدیک جبین اور پیشانی کے بھی ہیں ۔ اس صورت میں معنی یہ ہونگے کہ انسانی جبین کو شرف ومجد کا یہ رتبہ حاصل ہے کہ وہ سوائے اللہ کے اور کسی کے سامنے نہیں جھک سکتی ۔