سورة نوح - آیت 1
إِنَّا أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوْمِهِ أَنْ أَنذِرْ قَوْمَكَ مِن قَبْلِ أَن يَأْتِيَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
ہم نے نوح کو اس کی قوم [١] کی طرف (رسول بنا کر) بھیجا کہ اپنی قوم کو (برے انجام سے) ڈراؤ۔ پیشتر اس کے کہ ان پر ایک دردناک عذاب آئے
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
سورۃ نوح (ف 2) حضرت نوح ایک بڑے جلیل القدر پیغمبر ہیں ۔ اس سورۃ میں ان کی تبلیغ واشاعت کے حالات تفصیل کے ساتھ بیان فرمائے ہیں کہ وہ جب تشریف لائے تو کیونکر انہوں نے حق وصداقت کی تلقین کی اور کس حد تک مخالفین کی تکلیفوں کو برداشت کیا ۔