سورة النسآء - آیت 52
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ ۖ وَمَن يَلْعَنِ اللَّهُ فَلَن تَجِدَ لَهُ نَصِيرًا
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یہی لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی ہے اور جس [٨٣۔ ١] پر اللہ لعنت کردے آپ اس کا کوئی مددگار نہ پائیں گے
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف1) ان آیات میں اس منافقانہ ذہنیت کا اظہار ہے فرمایا کہ یہ خدا کی رحمت سے دور ہیں اور جو لوگ اس کی رحمت سے دور ہیں ‘ ان کا کوئی دوست نہیں ۔ حل لغات : الْجِبْتِ: بت ۔ الطَّاغُوتِ: کاہن ۔