سورة المعارج - آیت 11
يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ يَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِي مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍ بِبَنِيهِ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
حالانکہ وہ ایک دوسرے [٨] کو دکھائے جائیں گے۔ مجرم یہ چاہے گا کہ اس دن کے عذاب سے بچنے کے لیے اپنے بیٹوں کو فدیہ کے طور پر دے دے
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 1) آج یہ لوگ اس واقعہ کا مضحکہ اڑاتے ہیں مگر اس وقت یہ چاہیں گے کہ فدیہ میں اپنے بیٹوں کو دے دیں اور بچ جائیں اپنی بیوی اور بھائی کو قربان کردیں اور نجات حاصل کرلیں ۔ اپنے کنبے کو اور ساری دنیا کودے دیں اور کسی طرح عذاب الٰہی سے چھوٹ جائیں ۔