سورة الحاقة - آیت 48
وَإِنَّهُ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِينَ
ترجمہ تیسیرالقرآن - مولانا عبد الرحمن کیلانی
یہ تو یقینا پرہیزگاروں کے لئے ایک نصیحت ہے
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 2) ان آیات میں قرآن کی صداقت اور حقانیت کے متعلق فرمایا ہے کہ بلاشبہ اس میں ان لوگوں کی تشقی ایمان کا پورا پورا سامان موجود ہے جو پاکباز ہیں جن کے قلب ودماغ میں تعصب وجہل کی تاریکی نہیں ہے جو دیانتداری کے ساتھ اس کو سمجھنا چاہتے ہیں اور خلوص کے ساتھ حق کے خواستگار ہیں ۔