سورة الملك - آیت 30
قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَصْبَحَ مَاؤُكُمْ غَوْرًا فَمَن يَأْتِيكُم بِمَاءٍ مَّعِينٍ
ترجمہ تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمن کیلانی صاحب
آپ ان سے پوچھئے : ’’بھلا دیکھو! اگر تمہارا پانی گہرائیوں میں اتر جائے تو کون ہے جو تمہیں نتھرا [٣٣] پانی لا کر دے گا ؟‘‘
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 1: یہ پانی اسکا کتنا بڑا انعام ہے ۔ کہ زندگی کے انعام میں سے اولین اس کا شمار ہے ۔ اگر تم کو نہ ملے ۔ سوتے خشک ہوجائیں کنوئیں اتنے عمیق ہوجائیں ۔ کہ پانی کی بوند بھی حاصل کرنا دشوار ہو ۔ تو بتاؤ۔ پھر کیا تمہارے معبودان باطل تمہاری کوئی مدد کرسکتے ہیں ۔ اگر جواب نفی میں ہے ۔ اور یقینا نفی میں ہے ۔ تو اٹھو اور اظہار تشکر میں اس کے سامنے جھک جاؤ*۔