أَوَلَمْ يَرَوْا إِلَى الطَّيْرِ فَوْقَهُمْ صَافَّاتٍ وَيَقْبِضْنَ ۚ مَا يُمْسِكُهُنَّ إِلَّا الرَّحْمَٰنُ ۚ إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ بَصِيرٌ
کیا انہوں نے اپنے اوپر پرندوں کو نہیں دیکھا کہ وہ کیسے اپنے پر کھولتے اور بند کرلیتے ہیں۔ رحمن کے سوا کوئی نہیں ہے جو انہیں تھامے [٢١] رکھے۔ وہ یقیناً ہر چیز کو دیکھ رہا ہے
تمہاری حفاظت کا کون ذمہ دار ہے ف 2: خدا کی قدرت اور حکمت کی طرف اشارہ ہے ۔ کہ وہ کیونکر پرندوں کو پرواز کی طاقت بخشتا ہے ۔ اور کس طرح ان کو توفیق عطا کرتا ہے ۔ کہ وہ زمین کے قانون کشش ثقل کو باطل کردیں ۔ اور فضا میں اڑنے لگیں ۔ اس کے بعد منکرین اور مشرکین سے مخاطب فرمایا کہ جب تم ایسے قادر اور مہربان خدا کو چھوڑ دیتے ہو ۔ اور دوسروں کی پوجا کرنے لگتے ہ ۔ تو بتاؤ ۔ تمہاری حفاظت کا کون ذمہ دار ہے ۔ آج اگر خدا تمہاری روزی بند کردے ۔ اور تمہارے لئے معیشت کے تمام دروازے مسدود ہوجائیں ۔ تو کون ہے ۔ جو ان درازوں کو کھولے ۔ اور تم کو رزق سے بہرہ مند کرے *۔ پھر یہ دریافت ہے ۔ کہ رشدوہدایت کی صراط مستقیم پر گامزن ہونا بہتر اور زیادہ قرین عقل ودانش ہے ۔ یا ان پگڈنڈیوں پر چلنا جو نشیب وفراز کی وجہ سے تمہیں گرادیں ۔ یاد رجھو اسلام ہی عقل واستدلال کی راہ ہے ۔ روشنی اور بھیرے کا راستہ ہے ۔ اور کامیابی اور کامرانی کا ذریعہ ہے ۔ اس کے سوا جتنے راستے ہیں ۔ وہ مخدوش ہیں اور غلط ہیں اور گمراہ ہیں *۔ حل لغات :۔ تمور ۔ تھرتھرانے لگے *۔ نذیر ۔ مبرا ۔ ڈراتا یا مغنیہ کرنا * جند ۔ لشکر غرور ۔ دھوکہ * جوا ۔ کسی چیز میں مضبوطی کے ساتھ الجھ جانا * عتوا ۔ سرکشی *۔