وَلَقَدْ زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِمَصَابِيحَ وَجَعَلْنَاهَا رُجُومًا لِّلشَّيَاطِينِ ۖ وَأَعْتَدْنَا لَهُمْ عَذَابَ السَّعِيرِ
نیز ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں سے سجا دیا ہے اور ان چراغوں (ستاروں) کو شیطانوں کو مار بھگانے کا ذریعہ [٩] بنا دیا ہے اور ان کے لئے ہم نے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کر رکھی ہے
حل لغات : رُجُومًا لِلشَّيَاطِينِ۔ اس کی دو صورتیں ہیں ایک تو یہ کہ جب ارواح خبیثہ آسمان کی طرف پرواز کرتی ہیں اور اسرار لاہوت کو معلوم کرنے کی کوششیں کرتی ہیں تو ان سیاروں میں سے ایک برقی رو نکلتی ہے جو ذرات فلکی کو آگ لگا دیتی ہے اور وہ شہاب ثاقب بن کر ان پر گرتے ہیں اور اس طرح یہ سلسلہ سماعت وتجسس منقطع ہوجاتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے بروج اور ستاروں کو اس طرح بنایا ہے کہ کاہن ان کو دیکھ کر کوئی قطعی اور حتمی پیشگوئی نہیں کرسکتے بلکہ جو کچھ کہتے ہیں وہ محض ازقبیل رجم یا صفت ہے۔